More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

سڑک پر پلاسٹک پھینکنے والے نوجوان نے ہی کوہلی اور انوشکا کو مشکل میں ڈال دیا، ایسا قدم اٹھا لیا کہ جوڑی کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کو کچرا پھینکنے والے نوجوان کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارہان سنگھ نے بتایا کہ ’میرے قانونی مشیر نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا کو قانونی نوٹس بھیج دیا اور اب بال ان کی کورٹ میں ہے۔ارہان سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں ویرات اور انوشکا کے جواب کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات کو قانونی نوٹس نوجوان ارہان سنگھ نے بھیجا ہے جنہیں انوشکا نے گزشتہ ہفتے لگڑری گاڑی سے کچرا پھینکنے پر کھری کھری سنائی تھی جس کی ویڈیو ویرات کوہلی نے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ارہان سنگھ چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے شاہ رخ خان کی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم اس حوالے سے انوشکا اور ویرات کو علم نہیں تھا۔ویرات کے ویڈیو پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ وہ فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کچھ لوگوں نے تو اسٹار جوڑی کے اس عمل کو سراہا جب کہ کچھ نے انوشکا کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہیں تھوڑی نرمی سے بات کرنی چاہیے تھی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے