انٹرٹینمنٹ

میری لڑائی ہوئی تو سنجے دت اپنی جیپ پر میرے پاس آئے اور کہا۔۔۔“ شاہ رخ خان کی ممبئی میں لڑائی ہوئی تو سنجے دت نے ان کے پاس آ کر کیا کہا؟ شاہ رخ خان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ممبئی : سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ”سنجو“ باکس آفس پر شاندار کاروبار کر رہی ہے اور شائقین بھی اسے خوب پسند کر رہے ہیں مگر سنجے دت کے مداحوں کو یہ شکایت بھی ہے کہ اس فلم میں ان کی زندگی کے کئی پہلوﺅں کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔سنجے دت کی زندگی میں ناصرف تنازعات سے بھرپور بہت سے ایسے واقعات ہیں جن کے بارے میں لوگ جاننا چاہتے ہیں بلکہ ایسے مثبت واقعات بھی موجود ہیں جن کے بارے میں کم لوگ ہی جانتے ہیں اور مداحوں کا کہنا ہے کہ فلم ”سنجو“ میں ایسے چند واقعات کا ذکر بھی کیا جانا چاہئے تھا۔ایسا ہی ایک واقعہ شاہ رخ خان کیساتھ بھی پیش آیا جب ان کی لڑائی ہو گئی اور مدد کیلئے کوئی نہ تھا تو ایسے میں سنجے دت ہی وہ شخصیت تھی جس نے ان کی مدد کی اور اس بارے میں شاہ رخ خان نے خود ایک پروگرام میں بتایا جس کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔شاہ رخ خان نے یہ انکشاف اس وقت کیا تھا جب انہیں بھارت کے معروف ٹی وی پروگرام ”کون بنے گا کروڑپتی“ کی میزبانی دی گئی تھی اور سنجے دل فلم ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ کی پروموشن کے سلسلے میں اس شو میں شریک ہوئے تھے۔ویڈیو میں شاہ رخ خان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ” میں ممبئی میں نیا نیا آیا تھا اور میرا کوئی دوست تھا نہ ہی میں کسی کو جانتا تھا اور میرا جھگڑا ہو گیا تھا کسی کے ساتھ۔۔۔ اس وقت کوئی ایسا نہیں تھا جس کے پاس میں جاتا اور میں سوچ رہا تھا کہ کاش میں دلی میں ہوتا، کیونکہ میرے ماں باپ بھی نہیں تھے تو ایک آدمی تھا جو اپنی جیپ لے کر میرے پاس آیا اور وہ سنجے دت تھا، جس نے کہا کہ اگر کوئی بھی تمہیں ہاتھ لگائے تو مجھے بتانا۔۔۔ تو یہ میرے بڑے بھائی ہیں۔۔۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close