انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر شروف کا فوجی ٹریننگ کے لیے شام جانے کا فیصلہ

ممبئی:بالی ووڈ کے نوجوان ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف فلم باغی کے دوسرے سیکوئل کے لئے شام جاکر فوجی ٹریننگ لیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف وہ نوجوان اداکار ہیں جنہوں نے مارشل آرٹ کے فن اور فلم باغی میں دھماکے دار ایکشن سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا، فلم باغی کی مقبولیت کے بعد فلم کے پہلے سیکوئل نے ٹائیگر کو بلندیوں ہر پہنچادیا اور اب یہی فلم ان کی اصل پہچان بن گئی ہے، مداحوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کے دوسرے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا، تاہم فلم کو پہلے سے زیادہ منفرد بنانے کے لئے ٹائیگر شام جاکر فوجی ٹریننگ حاصل کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ساجد ناڈیاڈ والا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم باغی تھری کو ایکشن سے بھرپور بنانے کے لیے فلم کے ہدایت کار احمد خان نے ٹائیگر شروف کو ہیوی مشین گنز،ایم 16 اور راکٹ لانچر کی تربیت حاصل کرنے کے لئے شام میں فوجی کیمپ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فلم شام سمیت مشرقی وسطی کے دیگر ممالک میں فلمائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close