انٹرٹینمنٹ

معروف کوک اسٹوڈیو نے سماعت سے محروم بچوں کیلئے موسیقی ترتیب دیدی

پاکستان میں کم وبیش نوے لاکھ لوگ سماعت سے محروم ہیں، پاکستان کے سب سے بڑے میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے قبل کوکا کولا پاکستان نے سماعت سے محروم افراد کو موسیقی محسوس کرانے کے لئے منفرد طریقہ ایجاد کیا ہے، اس سلسلے میں کوک اسٹوڈیو نے جدید ٹیکنالوجی کے ملاپ سے سماعت سے محروم افراد کو بنیادی سطح کی موسیقی سننے کا موقع فراہم کیا ہے۔

اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ایسا صوفا بنایا گیا ہے، جس کے ساتھ سینکڑوں ارتعاشی انجنوں اور ایل ای ڈی لائٹس گانے کی آواز کے ساتھ منسلک کی گئی ہیں۔ اس صوفے کے گرد ایک بڑی ایل ای ڈی نصب ہے جو موڈ لائٹنگ کو بصری اضافے کے امتزاج سے روشناس کرتی ہے ۔ آخر میں صوفے کے سامنے ایک ایل ای ڈی اسکرین پر ویڈیو چلائی جاتی ہے، جب کہ اسٹوڈیو میں گٹار، ڈرم کٹ اور کی بورڈ اسٹینڈ بھی نصب ہیں، جس پر بیٹھ کر سما عت سے محروم افراد موسیقی محسوس کر سکیں گے۔

اس ایونٹ کا آغاز جدا انداز میں ہوا، جس میں سماعت سے محروم بچوں نے قومی ترانہ اشاروں میں پیش کیا گیا اور گزشتہ آٹھ سال سے جاری کوک اسٹوڈیو کے سیزن سے لطف اندوز ہونے والے دیگر افراد کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو کا سیزن 9 اب تک کا سب سے بڑا سیزن ہے، جس کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ وہ اگست میں متعارف کرادیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close