انٹرٹینمنٹ

ٹی وی سے دورنہیں ،بھارتی فلم کا تجربہ اچھا رہا:ماوراحسین

کراچی :اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ میری آنیوالی سیریل آنگن ناظرین کو ششدر کردیگی۔ ٹی وی سے دور نہیں ہوئی وقت کی کمی اور اچھے کردار کی تلاش نے فی الحال ٹی وی سے دور کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ماورا حسین کا کہناتھاکہ پہلی بار پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں کام کیا ہے جس میں فہد مصطفی نے جس طرح میرا ساتھ دیا اس سے مزید حوصلہ بڑھا وہ بہترین کو سٹار ہیں جو اپنے ساتھی فنکار کو ہمیشہ گائیڈ کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فلم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا وہ تجربہ بھی بہت اچھا رہا اب پاکستانی فلم میں بھی ڈراموں کے بعد شائقین کو متاثر کرونگی۔ہم سب کی ذمہ دار ی ہے کہ اتحاد و یگانگت سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ملک کا سب سے بڑا المیہ کرپشن ہے۔ نئی سیریل آنگن میں تحریک پاکستان کا دور یاد آجائیگا اس سیریل میں ایک نئی ماورا حسین دکھائی دیگی جس کیساتھ احسن خان نے یادگار کردار ادا کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close