More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

رنبیر کپور نے ارشد وارثی سے سرکٹ کا کردار چھین لیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’سنجو‘ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے رنبیر کپور نے معروف اداکار ارشد وارثی کی فلم ’منا بھائی‘ کے نئے سیکوئل سے چھٹی کرادی۔ بھارتی فلم نگری میں چاکلیٹی ہیرو سمجھے جانے والے اداکار رنبیر کپور کو فلم ’سنجو‘ ایسی راس آئی کہ اُن کے سامنے نئی فلمز کی آفر کی لائن لگ گئی ہے، رنبیر کپور تمام بڑے ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بن گئے ہیں اور اسی وجہ سے رنبیرنے کئی اداکاروں کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں اور اب خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے فلم ’منا بھائی‘  میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی کی چھٹی کرادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کے کیریئر کو نئی روح پھونکنے والے معروف ہدایتکار راجکمار ہیرانی مشہور زمانہ فلم ’منا بھائی‘ کے تیسرے سیکوئل بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے ہدایتکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے نئے سیکوئل میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی کی جگہ اس بار رنبیر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیاجارہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فلم میکرز نے رنبیر کی بڑھتی مقبولیت اور سنجے دت کے ساتھ اُن کی زبردست کیمسٹری کے پیش نظر  اداکار کو مشہور کردار سرکٹ کے لئے کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلم باکس آفس پر تہلکہ مچا سکے۔ واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور ان دنوں فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ یش راج کے بینر تلے بننے والے فلم ’شمشیرا‘ میں سنجے دت کے ساتھ ڈاکو کے روپ میں نظر آئیں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے