انٹرٹینمنٹ

وہ اسٹارز جنہوں نے ووٹ دے کر اپنا قومی فریضہ پورا کردیا

پاکستان کی شوبز انڈسٹری ملک کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے اور جب بات ہو عام انتخابات کی تو اسٹارز کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہماری سلیبرٹیز بھی پاکستان کی خاطر اپنا ووٹ کاسٹ کر رہی ہیں۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ اب تک کس کس سلیبرٹی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

سرفراز احمد 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

— فوٹو: سوشل میڈیا

ماورہ حسین:

ماورہ حسین ووٹ دینے کے لیے خصوصی طور پر دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوئیں جہاں ان کا ووٹ رجسٹرڈ ہے اور ووٹ دینے کے بعد انگھوٹے پر نشان لگی تصویر مداحوں سے شیئر کی۔

لیلیٰ زبیری

ماضی کی اداکارہ لیلی زبیری نے بھی قومی فریضہ ادا کیا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔

— فوٹو: سوشل میڈیا 

عدنان ملک:

اداکار و ماڈل عدنان ملک نے کراچی کے حلقے این اے 247 اور پی ایس 111 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے لیے وہ صبح 8 بجے ہی پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے تھے۔

بلال عباس خان:

بلال عباس خان نے بھی ووٹ دے کر اپنا قومی فریضہ پورا کیا اور اپنی تصویر مداحوں سے شیئر کی۔

بلال خان:

اداکار و گلوکار بلال خان نے ووٹ ڈال کر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کی اور سب کو آگاہ کیا کہ سخت گرمی میں انہوں نے اپنی ذمہداری پوری کردی ہے۔

انہوں نے نے درخواست کی کے باہر نکلیں اور ووٹ دیں، پرواہ نہیں کریں کے گرمی ہے ہبس ہے یا لمبی قطار کیوں کہ یہ موقع پانچ سال میں صرف ایک دفعہ آتا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اب ٹورونٹو کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔

وسیم اکرم:

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بھی اپنی والدہ کے ہمراہ ووٹ دیا اور کہا کہ ووٹ دیا حق اور اعزاز ہے باہر نکلیں اور ووٹ ضرور دیں۔

ثمینا پیرزادہ:

پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کا بڑا نام اداکارہ ثمینا پیرزادہ نے بھی اپنا ووٹ ذمہ داری کے ساتھ دیا۔

نومی انصاری:

پاکستان کے نامور ڈیزائنر نومی انصاری نے بھی ووٹ دے کر انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور سب کو انتخابی دن کی مبارک باد پیش کی۔

عروہ حسین:

اداکارہ عروہ حسین نے بھی ووٹ دے انگھوٹے پر لگے نشان والی تصویر شیئر کی اور سب کو پاکستان کے خاطر ووٹ دینے کا کہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close