انٹرٹینمنٹ

’بولی وڈ کی سب سے بدصورت اداکارہ‘

بولی وڈ اداکارہ تپسی پنو اب تک ہندی سینما کی 7 سے 8 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جبکہ ان کی فلم ’ملک‘ بھی بہت جلد ریلیز ہوجائے گی۔ اس فلم میں تپسی وکیل کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جبکہ رشی کپور بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

اس ٹیلنٹڈ بولی وڈ اداکارہ کو عموماً اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے سراہا جاتا رہا ہے، تاہم ان کے اسٹائل کو کئی مرتبہ تنقید کا سامنا ہوتا ہے۔

اور سوشل میڈیا پر بھی جہاں بہت سے مداح تپسی کی تعریف کرتے نہیں تھکتے، وہیں اکثر و بیشتر ایسے لوگ بھی سامنے آتے ہیں جو تپسی پر تنقید کرتے ہیں۔

ایسے ہی ایک صارف نے ٹوئٹر پر تپسی پنو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بولی وڈ کی سب سے بدصورت اداکارہ کہہ دیا۔

اپنی ٹویٹ میں اس صارف کا کہنا تھا کہ ’تپسی پنو بولی وڈ کی سب سے بدصورت اداکارہ ہیں، امید ہے میں انہیں دوبارہ نہ دیکھوں، صرف 2 یا 3 اور فلمیں اور پھر تپسی بولی وڈ سے باہر‘۔

تاہم اداکارہ نے اس تنقید کا نہایت کرارا جواب دیا۔

تپسی کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’لیکن 3 تو ہو ہی گئیں، ملک، من مرضیاں اور پھر بدلہ، آپ کو مایوس کرنے کے لیے معذرت لیکن میں ان کے علاوہ دو اور فلمیں بھی سائن کرچکی ہوں، تھوڑا تو اور برداشت کرنا پڑے گا‘۔

یاد رہے کہ تپسی پنو کی جلد ریلیز ہونے والی فلموں میں ’ملک‘، ’من مرضیاں‘ اور ’بدلہ‘ شامل ہیں۔

تپسی کی بہترین فلموں میں ’پنک‘، ’نام شبانا‘ اور ’بےبی‘ شامل ہیں۔

وہ کامیاب کامیڈی فلم ’جڑواں 2‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

تپسی پنو کو اپنی فلموں کے لیے کافی سراہا بھی جاتا رہا ہے۔

وہ اکشے کمار کے ساتھ ساتھ امیتابھ بچن کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہیں کیریئر کی ابتداء میں یہ تک کہا گیا کہ وہ نہ تو خوبصورت ہے، اور نہ ہی دلفریب ہے، جب کہ اس کا بیک گراؤنڈ بھی مارکیٹ کے حساب سے اہم نہیں۔

تپسی پنو نے کہا تھا کہ انہیں کہا گیا کہ وہ خوبصورت اور دلفریب نہیں اور نہ ہی وہ اداکاری کرسکتی ہیں، اس لیے انہیں اداکاری کے لیے اتنا حساس نہیں ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ فلاں یا فلاں کی بیٹی نہیں، ان کے نام کے ساتھ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق کوئی نام نہیں جڑا۔

ان کی فلم ’ملک‘ رواں سال 3 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close