انٹرٹینمنٹ

تمنا بھاٹیا کرکٹرز کے ساتھ تعلقات کی خبروں سے پریشان

ممبئی: بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کرکٹرز اور فنکاروں کے ساتھ تعلقات کی خبروں سے عاجز آگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیا 2012 میں اس وقت لائم لائٹ میں آئیں جب ان کا نام بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ لیا جانے لگا ا ور جب انہیں سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ دیکھا گیا تو دوبارہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی میں دلچسپی نہیں لے رہیں۔ انہیں کبھی کھلاڑی تو اگلے دن کسی اداکار سے منسوب کردیا جاتا ہے تاہم وہ اکیلے خوش ہیں اورشادی کا کوئی ارادہ نہیں اور فی الوقت ان کیلئے والدین بھی دولہا تلاش نہیں کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close