انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان سے موازنہ کرنے پر اکشے کمار کا صحافیوں کو کرارا جواب

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے شاہ رخ خان سے موازنہ کیے جانے پر صحافیوں کو کرارا جواب دے دیا۔اداکار اکشے کمار ان دنوں فلم ’’گولڈ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ہاکی کوچ تپن داس کا کردار نبھارہے ہیں جو ایک بکھری ہوئی ہاکی ٹیم کو اکٹھا کرکے اسے اولمپک تک پہنچانے کا عزم کرتا ہےاور اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ فلم کی کہانی اوراکشے کمار کا کردار کافی حد تک شاہ رخ خان کی کامیاب فلم ’’چک دےانڈیا‘‘ سے ملتا ہے۔ ’’چک دےانڈیا‘‘میں بھی شاہ رخ خان نے ایک ہاکی کوچ کا کردار نبھایاتھا جو اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ جتواتا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران جب اکشے کمار سے فلم ’’گولڈ‘‘ اور’’چک دےا نڈیا‘‘کے درمیان کہانی کی مماثلت کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف اچھی فلم کرنے پر یقین رکھتا ہوں، ’’گولڈ‘‘ اور’’چک دےانڈیا‘‘کی کہانی مختلف ہے۔اکشے نے کہا میری فلم اور ’’چک دےانڈیا‘‘ کا موازنہ کرنا بیکار ہےلہٰذا دونوں نے درمیان مقابلہ نہ کریں۔ اکشے کمار نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ فلم میں ایک متنازع شخص کا کردار نبھارہے ہیں جو دھوکا دیتا ہے اور شراب بھی پیتا ہے لیکن ایک سال کے اندر وہ 11 لوگوں کو اکھٹا کرکے ایک ٹیم بناتا ہے جو اولمپک میں حصہ لیتی ہے اور گولڈ میڈل حاصل کرلیتی ہے، میرے نزدیک یہ ایک غیر معمولی کہانی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ فلم کرنے کی ہامی بھری۔فلم ’’گولڈ‘‘ کی ہدایت کاری ریما کاغتی نے دی ہے اکشے کمار نے ریما کے بارے میں کہا ان کی اسپورٹس سے متعلق معلومات قابل تعریف ہیں اور میں ان کی محنت کے لیے انہیں سلیوٹ کرتا ہوں۔ فلم ’’گولڈ‘‘15 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم’’چک دےانڈیا‘‘میں بھی شاہ رخ خان نے ایک بکھری ہوئی ویمن ٹیم کو یکجا کرکے ورلڈ کپ جتوایاتھا، یہ 2007 کی کامیاب ترین فلم تھی جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیاگیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close