انٹرٹینمنٹ

کسنگ سین کرنا بڑا مشکل ہوتا ہے

ان کے بھائی ارباز خان پہلے ہی ’دبنگ تھری‘ کا اعلان کر چکے ہیں جب کہ فلمساز ساجد ناڈیا والا نے بتایا کہ وہ فلم ’کک‘ کا سیکوئل لکھنے میں مصروف ہیں جس میں ظاہر ہے سلمان خان ہی ہوں گے۔

اس حوالے سے ساجد کا کہنا ہے کہ انھیں نہیں لگتا تھا کہ سنہ 2014 میں بننے والی فلم ’کک‘ اتنی کامیاب رہے گی تو ظاہر ہے کہ اس کے سیکوئل سے بھی لوگوں کو بہت امیدیں ہوں گی۔

سلمان اور ساجد کی دوستی 20 سال پرانی ہے اور دونوں ہی نے اب تک کئی کامیاب فلمیں دی ہیں۔ سلمان فی الحال کبیر خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں مصروف ہیں جو اگلی عید پر ریلیز ہوگی۔

ادھر فلم ’دھوم 4‘ بنانے کی بھی تیاری ہے اور خبریں ہیں کہ اس فلم کے لیے بھی سلمان کو مرکزی کردار میں لینے کی بات ہو رہی ہے اور تو اور عباس مستان فلم ’ریس تھری‘ کے لیے بھی سلمان کو لینے کی بات کر رہے ہیں۔

جس طرح فلمساز سلمان کو سائن کرنے کی دوڑ میں لگے ہیں اس سے ظاہر ہے کہ وہ نہ صرف سلمان کی کامیابی کو کیش کروانےکی کوشش میں ہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے سکرین پر سلمان کی عمر پوری طرح دکھائی دینے لگے وہ ان کے ساتھ اپنے اپنے پراجیکٹ پورے کر لیں۔

اب بات نکلی ہے سلمان خان کی تو پوری تو کرنی ہی پڑے گی۔ انڈسٹری میں سلمان خان جس کے دوست ہوں اس کی چاندی ہی چاندی ہے۔ یوں تو سلمان اب تک کئی لوگوں پر مہربان ہوئے ہیں لیکن آج کل ان کی مہرنایوں کا سایہ اکشے کمار پر ہے۔

اکشے کی فلم ’رُستم‘ اگلے ہفتے ریلیز ہو رہی ہے اور سلمان نے اکشے کی فلم کی حمایت کی ہے اور اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ فلم ضرور دیکھیں۔ حالانکہ اسی ہفتے رِیتک کی فلم ’موئن جوداڑو‘ بھی ریلیز ہو رہی ہے اس بارے میں سلمان نے کوئی بات نہیں کی بظاہر تو سلمان اور رِیتک کے درمیان کوئی تلخی نہیں کہیں سلمان کنگنا کے ساتھ دوستی تو نہیں نبھا رہے۔

اداکارہ زرین خان کہتی ہیں کہ بچپن میں وہ گلوکارہ بننا چاہتی تھیں اداکارہ نہیں اور اگر انھیں موقع مِلا تو وہ ضرور گائیں گی۔ اب زرین کی آواز سننے کا موقع تو کبھی نہیں مِلا ہاں ان کی اداکاری دیکھ کر یہ بات واقعی سچ لگتی ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔

زرین نے ایک میوزک ویڈیو میں اداکار علی فضل کے ساتھ کام کیا ہے اور اسی میوزک ویڈیو کے لانچ کے موقع پر انھوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کی۔ زرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلموں میں کسنگ سینز کرنا کافی مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس طرح کے سینز کرتے وقت سیٹ پر بہت سے لوگ موجود ہورے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران جب علی فضل کو انھیں کس کرنا تھا تو بہت شرما رہے تھے۔ زرین شاید یہ بھول گئیں ’ہٹ سٹوری تھری‘ جیسی فلم کا تجربہ انھیں ہے بیچارے علی فضل کو نہیں۔

جیل سے نکلنے کے بعد سنجے دت وِدو ونود چوپڑہ کی فلم ’مارکو‘ سے پردے پر واپسی کریں گے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں ان کے مقابل مادھوری دکشت کو سائن کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ 90 کی دہائی میں مادھوری اور سنجے دت کے درمیان نزدیکیوں کے بڑے چرچے تھے لیکن مادھوری نے کبھی اس بات کو قبول نہیں کیا اور سنہ 1993 میں جب غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سنجے دت جیل گئے تو مادھوری نے بھی خاموشی سے اپنا راستہ بدل لیا۔

اس کے بعد سے دونوں ایک دوسرے کے لیے انجانے تھے لیکن حال ہی میں جب سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تو مادھوری نے سنجے کو فون کر کے درخواست کی کہ اس فلم میں ان کے حوالے سے کوئی بات نہ کی جائے۔ اب چونکہ مادھوری شادی شدہ ہیں شاید اسی لیے وہ ماضی میں جھانکنا نہیں چاہتیں۔ اب دیکھنا ہے کہ کیا وہ اپنے اس ’کھل نائیک ‘ کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے پر رضامند ہوں گی یا نہیں۔

سنجے دت نے اپنی اور سلمان خان کی دوستی کے حوالے سے بھی وضاحت پیش کی۔ ان کہنا تھا کہ سلمان ان کے چھوٹے بھائی ہیں اور وہ ایک دوسرے سے کبھی ناراض نہیں ہو سکتے۔ میڈیا اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کرے۔

سنجے نے تو بات صاف کر دی اب دیکھتے ہیں کہ سلمان کیا کہیں گے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close