انٹرٹینمنٹ

میں پریانکا سے بہتر اداکارہ ہوں، میرا

لالی وڈ ادکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے خبروں کی زینت بن جاتی ہیں تو کبھی اپنے جذبات کا اظہار اس طرح کرتی ہیں کہ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتی ہیں اور اب انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہالی وڈ کو پریانکا چوپڑہ کے بجائے انہیں منتخب کرنے کی تجویز دے ڈالی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فلم فیئر میگزین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کرسٹ پریٹ کے ساتھ ہالی وڈ کے نئے پروجیکٹ ’کاؤ بوائے ننجا وِکنگ‘ کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

تاہم جیسے ہی میرا کو اس کی خبر ہوئی، انہوں نے فلم فیئر کی پوسٹ کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’میں پریانکا چوپڑا سے بہتر اداکارہ ہوں، ہالی وڈ پلیز میرا انتخاب کریں‘۔

میرا کی یہ ٹوئیٹ کرنے کی دیر تھی کہ لوگوں نے اس پر تبصرے کرنے شروع کردیئے۔ کسی نے واقعی میرا کو پریانکا سے بہتر اداکارہ قرار دیا۔ تو کسی کا کہنا تھا کہ میرا بہت اچھا مذاق کرلیتی ہیں۔ یہ سب باتیں تو ایک طرف، آپ بتائیں آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close