انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ کااتنا مصروف رہنا پسند نہیں : گوری

شاہ رخ تو کئی مقامات اور انٹرویوز کے دوران اپنی فیملی اور اہلیہ کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں لیکن ان کی بیوی گوری خان اتنی زیادہ سوشل نہیں۔تاہم حال ہی میں فلم فیئر کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے گوری خان نے اپنے اور شاہ رخ کے رشتے کو لے کر کئی باتیں بتائیں۔گوری کا کہنا تھا کہ اگر شاہ رخ خان کی جس عادت پر انہیں غصہ آسکتا ہے تو وہ ان کی طویل میٹنگز ہیں جو ایک گھنٹے سے شروع ہوکر 24 گھنٹوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔ظاہر ہے شاہ رخ خان سپر سٹار ہیں اور بولی وڈ میں ان کی کافی مانگ بھی ہے تاہم گوری خان کو ان کااتنا مصروف رہنا پسند نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتا ایک شخص کے ساتھ 24 گھنٹے میٹنگ کیسے کی جاسکتی ہے؟تاہم شاہ رخ خان کی کامیابی اور بہترین انداز سے زندگی گزارنے کے طریقے پر گوری کو فخر ہے۔گوری نے کہا کہ ’ہمارا سفر نہایت خوبصورت ہے، ہماری شادی کو 25 سال ہوگئے، مجھے لگتا ہے کہ ہمارا سفر شاندار رہا جہاں سے میں نے اور شاہ رخ نے شروعات کی، ہم کیسے ممبئی آئے اور ہماری ذاتی زندگی کیسے آگے بڑھی۔واضح رہے کہ گوری خان ایک کامیاب انٹیریر ڈیزائنر بھی ہیں اور ان کے مطابق ان کے شوہر شاہ رخ خان نے ہی ان کے اس بزنس کا آغاز کیا۔شاہ رخ خان اور گوری کی شادی 1991 میں ہوئی، ان کے تین بچے آریان، سہانا اورابرام ہیں۔شاہ رخ اور گوری کی جوڑی کا شمار بولی وڈ کی کامیاب جوڑیوں میں کیا جاتا ہے، خیال رہے کہ شاہ رخ کو کئی ایونٹس میں ’جورو کے غلام‘ کا خطاب بھی دیا جاچکا ہے۔شاہ رخ خان نے گوری خان کے لیے ممبئی میں ان کا پسندیدہ گھر ’منت‘ بھی بنوایا جس کا شمار ہندوستان کے خوبصورت اور مہنگے ترین گھروں میں کیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close