انٹرٹینمنٹ

کی کی چیلنج پر اداکارہ متھیرا کا رقص، پاکستانیوں کے چہرے لال ہوگئے

لندن: اداکارہ و ماڈل متھیرا اپنے متنازعہ کپڑوں اور بیانات کے باعث ہمیشہ ہی خبروں کی زینت رہی ہیں ۔ کچھ عرصہ پہلے وہ اپنے شوہر سے علیحدگی کے باعث خبروں کی زینت بنی تھیں لیکن اب ایک بار پھر وہ کی کی چیلنج کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

کی کی چیلنج پاکستان کے کئی اداکاروں نے پورا کیا لیکن جب متھیرا نے لندن کی سڑکوں پر لیمبرگنی سے اتر کر یہ چیلنج پورا کیا تو سوشل میڈیا پر ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا۔ متھیرا نے لکھا جب وہ یہ چیلنج کر رہی تھیں تو لوگ انہیں پاگل سمجھ رہے تھے۔

واضح رہے کہ کی کی چیلنج کینیڈین گلوکار ڈریک کے گانے ’ کی کی ، ڈو یو لو می؟‘ سے شروع ہوا، اس چیلنج میں لوگ چلتی گاڑی سے اتر کر اسی گانے پر ڈانس کرتے ہیں۔ یہ چیلنج پورا کرنے کے دوران دنیا بھر میں کئی لوگ بری طرح زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن متھیرا نے یہ چیلنج بھی پورا کیا اور بہت سے لوگوں کو گھائل بھی کرگئیں۔

متھیرا کی اس ویڈیو پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں ۔ بہت سے لوگ متھیرا کے دیوانے نظر آئے تو کئی سوشل میڈیا صارفین کو مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک لیمبر گنی متھیرا سے زیادہ خوبصورت نظر آئی ۔ گاڑی کے مالک نوجوان قاسم نے اداکارہ متھیرا کو پاگل قرار دیا جس پر متھیرا نے ان سے اتفاق کیا۔

عمر ملک نے لکھا کہ متھیرا بہت ہی ہاٹ ہے۔

شفیع اداکارہ پر فدا نظر آیا۔

دیپ کو متھیرا کی جسمانی ساخت دنیا میں سب سے بہترین نظر آئی۔

ارسلان عباس مغل نے لکھا کہ متھیرا تو لیمبر گنی (کار) سے بھی زیادہ پرکشش ہے۔

حارث علی نے لکھا کہ ان حرکتوں کے بعد متھیرا نماز کی باتیں کرتی ہے۔

ارسلان عامر باقیوں سے ہٹ کر گاڑی پر فدا نظر آئے۔

متھیرا کے سابق شوہر فلنٹ جے کے فین پیج سے کمنٹ کیا گیا کہ ’ آپ کا جسم بھرپور ہے، بالخصوص جب آپ پاگل پن کا مظاہرہ کرتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ہم سب آپ سے پیار کرتے ہیں‘۔

شہانا نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ ان کا نیا بوائے فرینڈ ہے لیکن اس بات کا کوئی جواب نہیں آیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close