انٹرٹینمنٹ

پریانکا نے سلمان کے بعد سنجے لیلا کو بھی دھوکہ دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو ان دنوں بھارت اور بالی ووڈ فلموں کے بجائے اپنی ہالی ووڈ فلموں اور امریکہ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سلمان خان کے بعد فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کو بھی ’’دھوکہ ‘‘دے دیا۔پریانکا چوپڑا نے کچھ دن قبل ہی جہاں سلمان خان کی آنے والی ایکشن فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے معذرت کی تھی، وہیں اب انہوں نے معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم میں بھی کام کرنے سے معذرت کرلی۔

اطلاعات تھیں کہ سنجے لیلی بھنسالی اداکارہ کے ساتھ بھارت کی گینگسٹر خاتون ’گنگو بائی کوٹھی والی‘ پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے تھے ۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پریانکا چوپڑا کی جگہ اب اس فلم میں کس کو کاسٹ کیا جائے گا اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close