انٹرٹینمنٹ

شوبز انڈسٹری اب ترقی کی جانب گامزن ہے: ژالے سرحدی

کراچی: ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری اب ترقی کی جانب گامزن ہے ، معیاری پروڈکشنز نے کئی سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کردیا ۔ ٹی وی فنکاروں کا اب فلم انڈسٹری پر راج ہوچکا ہے ، اب ہرآنے والی فلم میں ٹی وی فنکار ہی کام کررہے ہیں ۔ فلموں میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا البتہ ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے آپ کو منوانے کے لئے ایک فنکارہ کو بہت محنت کرنی پڑتی ہے ۔ کئی سیریلز کرچکی ہوں اب گھر کی مصروفیات کی بناپر منتخب ڈراموں اورفلموں میں کام کرنے کو ترجیح دے رہی ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دنیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری فلم انڈسٹری اب اپنی جگہ بنا رہی ہے ۔مشکل وقت میں ٹی وی فنکاروں و پروڈیوسرز نے فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دینے کے لئے ڈرامہ انڈسٹری کی قربانی دی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close