انٹرٹینمنٹ

ڈراموں کے ذریعے خواتین کے ساتھ معاشرتی انصافیوں کو اجاگر کیا جارہا ہے، نوشین شاہ / ثروت گیلانی

کراچی: اداکارہ و ماڈل فیشن آئی کون نوشین شاہ اور ٹی وی، فلم اسٹار اور ماڈل ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ خواتین کو دنیا بھر میں آزادی سے کام کرنے کا حوصلہ باہمی مشاورت اور خواتین کانفرنسز سے ملتا ہے، فیشن ہو یا شوبز انڈسٹری خواتین کو ہر پراڈکٹ کی تشہیری مہم میں لازمی شامل کیا جاتا ہے، ڈراموں کے ذریعے خواتین کے مسائل ہی نہیں معاشرتی انصافیوں کو بھی اجاگر کیا جارہا ہے، کل تک فیشن انڈسٹری میں ماڈل کے لئے لڑکیاں نہیں ملتی تھیں اب جدید دور کے تقاضوں اور میڈیا سائنس کی ڈگریاں مل جانے سے خواتین ہر شعبہ میں اپنے آپ کو منوارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سپر ویمن آف پاکستان کے منعقدہ ایونٹ انسپائر میں اپنے زندگی میں پیش آنے والے واقعات و مشکلات کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے عام لڑکی سے اداکارہ بننے تک کے سفر کو شرکاء کے ساتھ شیئر کیا۔ اس ایونٹ کا انعقاد ندا فہد نے کیا تھا ۔شیف ندا اکبر، بلاگر نگین مارفانی، آسیہ جاؤلہ ، وردہ مصور فی بی ہارون ، بیوٹی بلاگر ملیحہ راؤ،، صوفیہ بلگرامی، شیف سارہ تنویراور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ اداکارہ ثروت گیلانی نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب تک آپ خود سے پیار نہیں کریں گے آپ کیسے سوچ سکتے ہیں کہ کوئی آپ سے پیار کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close