انٹرٹینمنٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصویر،انوشکا شرما شدید تنقید کی زد میں آگئیں

لندن: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما نہ صرف اپنے شوہر کو سپورٹ کرتی ہیں بلکہ ٹیم کے بیرون ملک دوروں میں کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بھی موجود ہوتی ہیں اورویرات کوہلی کا حوصلہ بڑھاتی ہیں۔ ویرات کوہلی کو سپورٹ کرنے اور ہرقدم پر ان کا ساتھ دینے کے لیے میڈیا پر انہیں بے حد سراہا جاتا ہے تاہم اس بار انوشکا بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات اورانوشکا ان دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں جہاں انوشکا شرما کے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ یہ تصویر دراصل لندن میں بھارتی ہائی کمیشن میں لی گئی ہے جس میں پوری بھارتی کرکٹ ٹیم نظرآرہی ہے اوردرمیان میں سب سے آگے انوشکا شرما بھی کھڑی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر اس تصویر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی آفیشل تصویر میں انوشکا کی موجودگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کا نائب کپتان سب سے پیچھے کھڑا ہے جب کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی خاتون اول سب سےآگے کھڑی ہیں اور اب کچھ دنوں بعد وہ لوگوں کو اس حوالے سےلیکچر دیتی ہوئی بھی نظر آئیں گی۔

ایک اور صارف نے لکھا بھارتی کرکٹ بورڈ کس طرح کسی کی بیوی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آفیشل وزٹ پر جانے کی اجازت دے سکتا ہے۔ ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے  لکھا انوشکا شرما کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دیکھ کر بڑی خوشی ہورہی ہے، کیا انوشکا انگلینڈ کے خلاف اگلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والی ہیں؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close