انٹرٹینمنٹ

والد کا مذاق اڑانے پرسوناکشی سنہا نے کپل کوکھری کھری سنادیں

ممبئی:ناموربالی ووڈ اداکاراورسیاستدان شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سوناکشی سنہا نے ایک بار کپل شرما کو میرا مذاق اڑانے پر کھری کھری سنادی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کے نامور اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا نے ایک بھارتی ویب سائٹ کوانٹرویودیتے ہوئے کپل اور ان کے مذاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کپل نے لتا منگیشکر، آشابھوسلے، امیتابھ بچن سمیت تمام لوگوں کی نقل اتاری ہے اوریہ سب اس وقت تک ٹھیک لگتا ہے جب تک آپ کسی کا مذاق اڑانے میں حد پارنہیں کرتے۔ شتروگھن سنہا نے مزید کہا کہ ایک بار کپل شرما نے اپنے شو میں میری نقل اتاری اس وقت شو میں میری بیٹی سوناکشی بھی موجود تھی اور انہوں نے کپل شرما کو ان کی حدود پارکرنے پر ڈانٹا۔ انسان کو کسی کی نقل اتارتے وقت یا اس کا مذاق اڑاتے وقت اپنی حدود کو پارنہیں کرناچاہئیے جب کہ اس کے علاوہ سٹیج پرکسی کی نقل اتارتے وقت کچھ پابندیاں بھی ہونی چاہئیں۔واضح رہے کہ کپل شرما کا کامیاب کیریئراس وقت زوال پزیر ہوا جب جہاز میں ان کے دوست سنیل گروور کے ساتھ ان کا جھگڑا ہوا، اس جھگڑے کے بعد کپل کی مقبولیت میں بتدریج کمی آتی گئی اور ان کا شو بھی بند ہوگیا آج کل کپل کسی بڑے پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close