انٹرٹینمنٹ

’’میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ ۔۔۔‘‘ انوشکا شرما نے سرعام ایسی بات کردی کہ کوہلی کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہوگیا

مبئی: شادی کے بعد پہلے انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایسے کام کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی بتا دیا ہے کہ ان کے شوہر ویرات کوہلی کے لیے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ فیمینا (Femina)کو دیئے گئے انٹرویو جب انوشکا شرما سے سوال پوچھا گیا کہ ’’آپ کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی کیا ہے؟‘‘ تو ان کا کہنا تھا کہ ’’میرے خیال میں جانوروں کے لیے شیلٹر بنانا میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ یہ ایک ایسا کام ہے جس سے مجھے سب سے زیادہ خوشی اور سکون ملتا ہے۔ مجھے ہمیشہ سے ہی جانوروں سے محبت ہے اور میں ہمیشہ سے ہی ان کے لیے ایسا شیلٹر قائم کرنا چاہتی تھی جو ان دنوں تعمیر ہو رہا ہے۔‘‘

انوشکا شرما کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں سمجھتی ہوں کہ کامیابی، پیسہ اور شہرت اپنے لیے ہوتے ہیں لیکن اختیار اور طاقت اپنے لیے نہیں ہوتے۔ بااختیار ہونے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ آپ اس کے ذریعے دوسروں کو بااختیار بنائیں۔آپ کو طاقت ملنے کا یہ مقصد نہیں کہ آپ خود کو دوسروں سے بہتر اور برتر محسوس کرنا شروع کر دیں، اس کا حقیقی مقصد دوسروں کو طاقتور بنانا ہوتا ہے۔ میں منصوبہ بندی کے تحت اداکارہ نہیں بنی۔ میں سمجھتی ہوں کہ خدا مجھے اس پوزیشن میں لے کر آیا ہے تو اس کا کوئی بڑا مقصد ہے، اور وہ مقصد یہی ہو سکتا ہے کہ میں دوسروں کے لیے کام کروں، نہ کہ صرف اپنے لیے۔ ‘‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close