انٹرٹینمنٹ

قندیل بلوچ کے نام پر بھارت میں کیاہونے جارہاہے؟ کہیں یہ ایک سازش تو نہیں!

اسلام آباد:دی سینسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ کی رائٹر صنم مہر نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ زبردست خبر یہ ہے کہ دی سینسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ کو شکتی بھٹ فرسٹ بک پرائز کے لئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے بولڈ سٹائل سے شہرت پانے اور غیرت کے نام پر اپنے ہی بھائی کے ہاتھوں جان گنوانے والی پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی کے نشیب و فراز پر لکھی گئی کتاب کو بھارت کے ادبی ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔

شکتی بھٹ کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صنم مہر کی کتاب دی سینشیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ پاکستان کے سوشل میڈیا پرسنالٹی کی زندگی کے بارے میں ہے جس نے اپنی مختصر زندگی غیر معمولی انداز سے گزاری اور جسے غیرت کے نام پراس کے اپنے ہی بھائی نے قتل کر دیا۔

مہر نے اپنی کتاب سے یہ بتایا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں عورت ہو کر روایات سے بغاوت کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ لکھاری دنیا کو بدل تو نہیں سکتے لیکن بے قصور مارے جانے والے لوگوں کا ماتم تو ک سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close