انٹرٹینمنٹ

پاکستان کی وہ مقبول اداکارائیں جو باقاعدگی سے سگریٹ نوشی کرتی ہیں

 ٹی وی یا فلم کی سکرین پر ہمارے ملک کے اداکار جیسے نظر آتے ہیں ویسے ہرگز نہیں ہوتے اور دراصل اسی بات کا نام اداکاری اور فن کاری ہے ۔ آپ میں سے اکثر لوگ یہ جان کر حیران ہونگے کہ پاکستان کی صف اول کی اور مشہور و مقبول اداکارائیں جو اس ملک کی لاکھوں لڑکیوں کی آئیڈیل بھی ہیں باقاعدگی سے یا شوقیہ سگریٹ نوشی کرتی ہیں ۔
صنم بلوچ ۔پاکستان کی خوبصورت اور مقبول ترین ٹی وی سٹار باقاعدگی سے سگریٹ نوشی کرتی ہیں اور کسی سے چھپا کر نہیں سب کے سامنے کرتی ہیں ۔ مزیدار بات یہ ہے کہ اس کے باوجود انکی خوبصورتی اور وقار پر اس عادت کا برا اثر ابھی تک نہیں پڑا۔
حمائمہ ملک ۔ پاکستان اور بھارت میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اس اداکارہ کے بارے میں چند ہی لوگ یہ جانتے ہوں گے کہ وہ بھی ایک سموکر ہیں۔
ثناء طارق۔ پاکستان کی مشہور ماڈل اداکارہ اور نیوز اینکر جو کیمرہ پر تو بالکل معصوم اور سیدھی سادھی نظر آتی ہیں وہ بھی سگریٹ نوشی کرتی ہیں۔
وینا ملک۔ بولڈ حرکات اور کھلے ڈلے رویوں والی وینا ملک جو خبروں میں ان رہنے کے بہانے ڈھونڈتی ہیں کو بھی اکثر سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جاتا ہے۔
عائشہ خان اور ثروت گیلانی۔ سیدھی سادھی ا ور دھان پان سی نظر آنے والی یہ دونوں نوجوان اداکارائیں بھی سگریٹ پیتی ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close