انٹرٹینمنٹ

ماورا حسین کا وکالت کا امتحان، کتنے فیصد نمبر آئے؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہیں آئے گا

کراچی: عموماً دیکھا گیا ہے کہ شوبز میں آنے کے بعد لڑکے لڑکیاں اپنی تعلیم پر توجہ نہیں دے پاتے اور اسے خیرباد کہہ دیتے ہیں لیکن اداکارہ ماورا حسین نے نہ صرف انتہائی کم عرصے میں کئی کامیابیاں سمیٹیں اور بے مثال شہرت پائی بلکہ ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی۔ وہ وکالت پڑھ رہی تھیں، جس کا رزلٹ اب آ گیا ہے اور ماورا نے اپنی شوبز کیریئر کی طرح اس میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون سے گفتگو کرتے ہوئے ماورا نے بتایا ہے کہ انہوں نے لاء کا امتحان 85فیصد نمبر لے کر پاس کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 25سالہ ماورا حسین نہ صرف کئی کامیاب ڈرامہ سیریلز میں کام کر چکی ہیں بلکہ 2016ء میں فلم صنم تیری قسم سے بالی ووڈ میں بھی اپنے کیریئر کی شروعات کر چکی ہیں۔اس کے علاوہ وہ اب تک کئی پاکستانی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ ان کی نئی آنے والی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی2‘ ہے، جس میں وہ ہمایوں سعید، فہد مصطفی، کبریٰ خان اور دیگر کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور یہ فلم عیدالاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close