انٹرٹینمنٹ

سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں: عامر خان

پونے: بالی ووڈ سٹار عامر خان نے سیاست میں آنے کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے کام میں کررہا ہوں مجھے نہیں لگتا کہ اس کے لیے مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطاق پونے میں اپنی این جی او کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بالی ووڈ سٹار عامر خان نے کہا ہے کہ میں تخلیقی میدان میں کام کررہا ہوں اور اس میدان میں جو لوگ کام کررہے ہیں ان پر قوم کو بنانے اور سماج کو ایک ساتھ جوڑ کر رکھنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ایک سوال پر کہ اگر انہیں راجیہ سبھا میں نشست دی گئی تو کیا وہ سیاست میں آنا پسند کریں گے، عامرخان نے کہا کہ ہم بہت سارے کام کررہے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ ان تمام کاموں کے لیے مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close