انٹرٹینمنٹ

عاطف اسلم کا ’دیکھتے دیکھتے‘ بڑی عید کا تحفہ

پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کا گانا ’دیکھتے دیکھتے‘ ریلیز کر دیا گیا ہے جس پر گلوکار کا کہنا ہے کہ ’دیکھتے دیکھتے‘ عید کا مزہ دوبالا کردے گا۔

عاطف اسلم نے گانا سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جس گانے کا انتظار تھا اب وہ ریلیز ہوگیا ہے، محسوس کریں اور عید کی خوشیاں دوبالا کریں‘۔

’دیکھتے دیکھتے‘ درحقیقت استاد نصرت فتح علی خان کا گانا ہے جس کے دوبارہ لریکس منوج منتاشر نے لکھے ہیں اور عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پیش کیا گیا ہے۔

کچھ روز قبل فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا جس کی  حیران کن بات یہ ہے کہ فلم کا مرکزی خیال پاکستانی فلم ’ایکٹر ان لاء‘ کا چربہ ہے۔

ٹریلر میں فلم کا مرکزی خیال، مکالمے اور کئی سین ’ایکٹر ان لاء‘ سے مماثلت رکھتے ہیں جن میں بظاہر معمولی سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ 21 ستمبر 2018 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اس میں اداکار شاہد کپور اور اداکارہ شردھا کپور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close