انٹرٹینمنٹ

’رنبیر کپور کہتے ہیں کہ جب آپ ۔۔۔ ‘ عالیہ بھٹ نے ایسی بات کہہ دی جو کترینہ کیف کو بالکل بھی پسند نہ آئے

ممبئی: بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ عالیہ بھٹ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور نے بنائی ہے۔ عالیہ بھٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رنبیر کو اس بات کا اندازہ ہے کہ میں کس اسٹائل میں زیادہ خوبصورت دکھتی ہوں اس لئے وہ میری زیادہ بہتر تصاویر بنا سکتا ہے ، مجھے بھی اس کی بنائی ہوئی تصاویر بہت پسند ہیں۔

عالیہ بھٹ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ رنبیر کپور کہتے ہیں کہ جب آپ کے ستارے درست ہوں تو آپ جو چاہیں وہ پالیتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا معاشقہ گزشتہ کچھ عرصے سے زبان زدعام ہے، اس سے قبل رنبیر کپور بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی زلفوں کے اسیر تھے تاہم معاملہ شادی تک پہنچنے سے پہلے ہی دونوں کی راہیں جدا ہوگئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close