انٹرٹینمنٹ

آر کے اسٹوڈیوز سے ہماری کئی یادیں وابستہ ہیں: کرینہ کپور

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ آر کے اسٹوڈیوز سے ہماری کئی یادیں وابستہ ہیں اور یہ ہمیشہ ہمارے دل کے قریب رہے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے خاندان کے نام سے منسوب تاریخی فلم سٹوڈیو آر کے سٹوڈیو کو فروخت کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ سٹوڈیو ان کے پردادا پرتھوی راج کپور نے بنایا تھا اور یہاں کئی تاریخی فلمیں تیار ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹوڈیو کی فروخت کے حوالے سے خاندان کے بڑوں میں مذاکرات جاری ہیں اور وہی حتمی فیصلہ کریں گے۔اس سے قبل کرینہ کپور خان کے چچا رشی کپور نے ایک انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا تھا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر ان کا خاندان آر کے سٹوڈیو کو فروخت کرنا چاہتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close