انٹرٹینمنٹ

بھارتی معروف ہدایتکار کرن جوہر اپنے پاکستانی مشابہہ کو دیکھ کر حیران رہ گئے

سوشل میڈیا پر اکثر مشہور شخصیات کے مشابہ چہروں کے چرچے ہوتے رہتے ہیں ایسے میں ایک پاکستانی مداح بھارتی فلم ساز و ہدایت کار کرن جوہر سے اتنی مماثلت رکھتے ہیں کہ خود کرن جوہر بھی ان کی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

حال ہی میں کرن جوہر نے میوزک کے حوالے سے ایک ٹوئٹ شیئر کی تھی جس پر ایک پاکستانی عثمان خان نامی مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی جس میں کرن جوہر سے پوچھا کہ ’لوگ کہتے ہیں میں آپ سے ملتا ہوں کیا ایسا ہے‘؟

جس کے جواب میں کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ’کچھ ٹوئٹس مجھے کچھ کہنے سے بے زبان کردیتی ہیں اور یہ اُن میں سے ایک ہے‘۔

بعد ازاں یہ ٹوئٹ وائرل ہوگئی اور اس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی شروع ہوگئے۔

کرن جوہر بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام ‘کافی ود کرن’ کے میزبان بھی ہیں اور ایک گیٹار بالی وڈ پیج کی جانب سے کہا گیا کہ یہ تو ’کاپی ود کرن‘ ہے ۔

ایک بابو بھیا نامی ٹوئٹر صارف نے مشورہ دیا کہ ’سر اپنی بایوپک بنائیں اور اس میں مرکزی کردار میں انہیں لے لیں‘۔

ایک جیانتھ کرشنان نامی مداح نے لکھا کہ ’لڑکے تم بہت ملتے ہو، کرن جوہر کا آئینہ ہو‘۔

جب کہ ایک صارف نے تو ’ڈوبلیکیٹ‘ قرار دے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close