انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی ’سلطان‘ چین میں بری طرح فلاپ

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ چینی باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوگئی۔ سلمان خان 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سلطان‘ میں پہلوان کاکردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔ فلم نے بھارت میں کمائی کے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے تھے اور 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

فلم ’سلطان‘ سلو میاں کی دوسری 300 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی فلم ہے لیکن یہ فلم 2 سال بعد چین میں کمال نہیں کرسکی ہے۔

عامر خان کی ’دنگل‘ چین میں بے حد پسند کی گئی تھی لیکن سلمان خان کی ’سلطان‘ چینی باکس آفس پر بڑا ہاتھ مارنے میں ناکام رہی اور فلم نے 3 روز میں صرف 21 کروڑ سے زائد کمائی کی ہے۔

سلمان خان کی ’سلطان‘ کو چین میں 31 اگست کو ریلیز کیا گیا جہاں اسے 40 ہزار اسکرینوں پر جگہ ملی لیکن سلو میاں بطور پہلوان چینی فلم بینوں کو متوجہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

فلم نے 3 روز میں مجموعی طور پر 21 کروڑ 37 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے جس نے ان کی اس سے قبل چین میں ریلیز ہوئی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ سے بھی کم کمائی کی ہے۔

’بجرنگی بھائی جان‘ نے چین میں پہلے ہفتے میں 55 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

یاد رہے کہ عامر خان کی ’دنگل‘ چین میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی وڈ فلم ہے جس نے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

واضح رہے کہ فلم ’سلطان‘ میں سلمان خان کے مدمقابل انوشکا شرما نے مرکزی کردار کیا تھا جب کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض علی عباس ظفر نے سرانجام دیئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close