انٹرٹینمنٹ

حب الوطنی کے لیے کسی فلم کی ضرورت نہیں

بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹائیگر شروف نے کہا کہ وہ بھارتی افواج کی ٹریننگ سے بہت متاثر ہیں۔ اگر انہیں اپنے والد کی طرح ’بارڈر‘ جیسی فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کریں گے۔

یوم آزادی سے متعلق سولات پر ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام ویسے ہی محب وطن ہے۔ جب ہم کوئی کرکٹ میچ جیتتے ہیں یا اولمپکس میں کسی بھارتی کھلاڑی کو کامیاب ہوتا دیکھتے ہیں تو ہماری حب الوطنی کے جذبات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ہمیں خاص طور پر حب الوطنی پیدا کرنے کے لیے کسی بالی ووڈ فلم کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ ٹائیگر شروف کی نئی فلم ’آ فلائنگ جٹ‘ کی تکمیل ہوچکی ہے اور یہ 25 اگست کو نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔ فلم میں ٹائیگر شروف ایک سپر ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close