انٹرٹینمنٹ

‘میں فیمنسٹ آئیکون نہیں’

ممبئی: بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کی اہلیہ 43 سالہ اداکارہ، فلم ساز و لکھاری ٹوئنکل کھنہ نے اپنی تیسری کتاب ‘پاجاز آر فارگیونگ’ کو پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اگرچہ وہ فیمنزم کی حامی ہیں، تاہم وہ خود کو فیمنسٹ آئیکون نہیں سمجھتی۔

خیال رہے کہ 1995 میں برسات فلم سے اداکاری کی شروعات کرنے والی ٹوئنکل کھنہ آخری بار 2010 میں اپنے ہی شوہر کی فلم ‘تیس مار خان’ میں نظر آئی تھیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے مجموعی طور 20 کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، تاہم بعد ازاں انہوں نے فلم پروڈکشن کی فیلڈ میں اپنا نام کمایا۔

متعدد فلموں کو پروڈیوس کرنے والی ٹوئنکل کھنہ کی زیادہ پروڈیوس کردہ فلموں میں ان کے شوہر اکشے کمار نے کام کیا۔

ٹوئنکل کھنہ نے اکتوبر 2001 میں اکشے کمار سے شادی کی، جوڑے کو 2 بچے بھی ہیں۔

اداکاری اور فلم پروڈکشن کے بعد ٹوئنکل کھنہ نے کتابیں لکھنے میں بھی قسمت آزمائی کی اور خوش قسمتی سے وہ اس میں بھی کامیاب ہوئیں۔ حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ نے اپنی تیسری کتاب ’پاجاماز آر فار گیونگ’ فروخت کے لیے پیش کی۔

اس سے قبل ان کی پہلی کتاب ‘مسز فنی بونز’ 2015 اور ‘دی لیجنڈ آف لکشمی پرساد’ 2016 میں سامنے آئی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ٹوئنکل کھنہ کی تیسری کتاب ‘پاجاماز آر فار گیونگ’ سے متعلق فلم ساز کرن جوہر نے بھی ایک تقریب کی میزبانی کی۔

تقریب کے دوران جہاں کرن جوہر نے ٹوئنکل کھنہ کی کتابوں سے اقتباسات پڑھے اور انہیں سراہا، وہیں انہوں نے اداکارہ و لکھاری کو ‘فیمنسٹ آئیکون’ بھی قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹوئنکل کھنہ نے کرن جوہر کی جانب سے خود کو ‘فمنسٹ آئیکون’ قرار دیے جانے سے اختلاف کیا اور واضح کیا کہ وہ ‘آئیکون’ نہیں۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ فیمنزم اور یکساں معاشرے اور حقوق کی حامی ہیں اور انہیں اعلیٰ درجے کی خواتین کے حقوق سے متعلق عملبردار بھی ہیں، تاہم وہ خود کو آئیکون نہیں سمجھتیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے کرن جوہر کی جانب سے لفظ ‘آئیکون’ استعمال کرنے پر اختلاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ صرف اپنے حصے کا کام کرتی ہیں اور وہ خود کو ‘آئیکون’ جیسے لفظ میں قید کرکے محدود نہیں کرنا چاہتیں۔

اسی تقریب میں ٹوئنکل کھنہ کے شوہر اکشے کمار، رنویر سنگھ اور سونم کپور سمیت دیگر فلمی شخصیات بھی موجود تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close