انٹرٹینمنٹ

ہمایوں سعید کافلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 3‘‘بنانے کا اعلان

لاہور: عیدالاضحی پر ریلیز ہونیوالی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2دنیا بھرمیں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اور اب تک 43 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے ۔ اس سے قبل جوانی پھر نہیں آنی نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔دونوں فلموں کی کامیابی اور مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے جوانی پھرنہیں آنی3بنانے کا اعلان کردیا ہے لیکن فلم کی شوٹنگ دوسال بعد شروع ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے جہاں اپنی فلم کی کامیابی پربہت خوشی ہوئی ہے وہیں فلم لوڈ ویڈنگ کی ناکامی پر افسوس ہوا ۔میں اس بات کے حق میں نہیں تھا کہ عید پر ایک سے زیادہ فلمیں ریلیز ہوں کیونکہ اسکا نقصان سب کو ہوتا ہے ۔ اگر فلمساز پلاننگ کیساتھ چلیں توانکانقصان بچ سکتا ہے ۔میں فلمی صنعت کی ترقی اورکامیابی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close