انٹرٹینمنٹ

جوانی پھر نہیں آنی 2 ‘ پاکستان کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی’

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھرنہیں آنی 2 نے باکس آفس پر تاریخ رقم کردی، پاکستانی فلموں کے سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے رواں برس کی سب سے زیادہ کمانے والے فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

باکس آفس پر بھی فلم نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے، فلم نے دنیا بھر میں 53.45 کروڑ سے زائد کا کاروبار کیا جس میں سے صرف پاکستان میں 38 کروڑ35 لاکھ روپے اور بیرونِ مملک سے تقریبا 15.1 کروڑ روپے کا بزنس ریکارڈ کیا گیا۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 نے باقی دونوں فلموں لوڈویڈنگ اور پروازہے جنون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ساتھ ہی فلم جوانی پھرنہیں آنی 2نے پاکستان کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ۔

واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ریلیز کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی اُن چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان تھے اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close