Featuredانٹرٹینمنٹ

پریا پرکاش کی نئی تصویر نے دھوم مچادی

سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت کی بلندیو ںپر پہنچنے والی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جنہوں نے خوب دھوم مچائی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں ۔

آنکھوں کے تاثرات کی ویڈیو سے مشہور ہونے والی اور’نیشنل کرش‘ کا اعزاز پانے والی پریا پرکاش نے یہ تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرائی ہیں نئی

تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے ۔

ان تصاویر میں پریا پرکاش نے اپنے گھنگھریالے بالوں کو اسٹریٹ کروالیاہے ،تصاویر میں وہ مختلف اور دلکش نظر آ رہی ہیں ۔

پریا پرکاش واریئر کی فلم ’آدھار لو‘رواں ہفتے یلیز ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پریا پرکاش کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو سحر میں جکڑ لیا تھا اوراداکارہ نے انسٹا گرام پر فالورز کی فہرست میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close