انٹرٹینمنٹ

اصلی ’‘سنجو‘‘ بناتا تو لوگ سنجے دت سے نفرت کرتے، راجکمار ہیرانی کا انکشاف

ممبئی: ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے فلم’’سنجو‘‘میں کئی تبدیلیاں کیں ورنہ لوگ اصلی سنجو دیکھ لیتے تو سنجے دت سے نفرت کرنے لگتے۔

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’سنجو‘ کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ابتدا میں فلم ’سنجو‘ اس فلم سے بہت الگ تھی جو اسکرین پر پیش کی گئی۔ اگر شائقین وہ فلم دیکھ لیتے جو پہلے ایڈٹ کی گئی تھی تو سنجے دت سے محبت کرنے کے بجائے ان سے نفرت کرنے لگتے کیونکہ فلم میں ایسا کوئی سین شامل نہیں تھا جس سے سنجے دت کی شخصیت کے مثبت پہلو اجاگر ہوتے۔

راجکمار ہیرانی نے بتایا کہ انہوں نے بعد میں سوچا کہ سنجے دت اس فلم کے ہیرو ہیں اور ہیرو کا منفی امیج پیش کرنا صحیح نہیں ہوگا لہٰذا انہوں نے فلم میں کئی تبدیلیاں کیں اور دوبارہ کئی سین شوٹ کرکے فلم میں شامل کیے جس میں سنجے دت کو ایک اچھا انسان دکھایا گیا
راجمکار ہیرانی نے بتایا کہ انہوں نے فلم سےایک سین ہٹایا تھا جس میں سنجے دت عدالتی فیصلے کے بعد خودکشی کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم’’سنجو‘‘300 کروڑ41 لاکھ کے بزنس کے ساتھ بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی ہے، فلم میں اداکار رنبیر کپور نے سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کیاہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close