انٹرٹینمنٹ

واٹس ایپ نمبرکیوں دیا. اداکارہ کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن پر برس پڑیں

گزشتہ روز اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کاجول کا واٹس ایپ نمبرغلطی سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کاجول اس وقت ملک میں نہیں ہیں لہٰذا ان کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جائے، بعد ازاں اجے نے تھوڑی دیر بعد ایک اورٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے یہ سب مذاق میں کہا تھا۔لیکن جب تک ہزاروں لوگ کاجول کو ان کے واٹس ایپ نمبر پر پیغامات بھیج چکے تھے اور آج کاجول نے اپنے شوہر کے اس مذاق پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ہی اجے دیوگن کو کھری کھری سنادیں۔

کاجول نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا”تمہارا مذاق سٹوڈیو سے باہر نکل گیا ہوگا لیکن اس کی گھر میں کوئی جگہ نہیں ہے اس کے ساتھ ہی کاجول نے غصے والاایموجی بناکر ظاہر کیا کہ وہ اجے دیوگن سے سخت غصہ ہیں۔“واضح رہے کہ اداکارہ کاجول کی فلم ”ہیلی کاپٹر ایلا“ 12 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے جسے ان کے شوہر اجے دیوگن نے پروڈیوس کیا ہے اسلیے ہوسکتا ہے یہ نمبر جاری کرنے والا مذاق دراصل دونوں کی جانب سے فلم کی تشہیر کا ایک حصہ ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close