انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ثنا فخر نے تازہ تصویر انٹرنیٹ پر لگائی تو پاکستانیوں کی آنکھیں باہر آگئیں کیونکہ اس میں۔۔۔

لاہور: اداکارہ ثناءفخر پاکستان فلم انڈسٹری کا نمایاں نام ہے جو اب فلموں کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں بھی کام شروع کر چکی ہیں اور طویل عرصے سے ماڈلنگ بھی کر رہی ہیں۔ ثناءفخر کی جم میں کسرت کی ویڈیوز تو بہت مقبول رہی ہیں جس کی بدولت وہ خود کو ایسا سلم سمارٹ رکھتی ہیں کہ لاکھوں لڑکیاں ان کی طرح کا بننے کی خواہش کرتی ہیں۔

ورزش کرنے اور خود کو فِٹ رکھنے کے اسی شوق کا نتیجہ ہے کہ ثناءفخر کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر مداحوں کی آنکھوں کو خیرہ کرتی ہیں۔ اب انہوں نے اپنے نئے فوٹوشوٹ کی کچھ ایسی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق ان تصاویر میں سے ایک میں ثناءنے باکسنگ گلووز پہن رکھے ہوتے ہیں اور ان کے جسم پر ایسا لباس ہوتا ہے جس سے ان کا متناسب جسم نمایاں ہوتا ہے اور جم میں کی جانے والی کسرت کا ثمر عیاں ہوتا ہے۔ ان تصاویر پر کمنٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مداح ان سے کس قدر متاثر ہوئے ہیں۔

ایک صارف نے کمنٹس میں لکھا کہ ”ہکا بکا کردینے والے حسن سے بھی بڑھ کر۔“ ایک اور نے کہا کہ ”انتہائی خوبصورت۔“ ایک لڑکی نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”او مائی گاڈ! مائی انسپائریشن۔“اداکارہ ثناءکی ان تصاویرکو اب تک ہزاروں لوگ لائیک کر چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close