انٹرٹینمنٹ

پرینیتی چوپڑا کی ایسی ’اخلاق باختہ‘ تصویر سامنے آگئی کہ بھارتیوں کو بھی غصہ چڑھ گیا

نئی دہلی: اگرچہ بالی ووڈ میں فحاشی اور عریانی معمولی باتیں سمجھی جاتی ہیں اور بھارتی شہری بھی اسی رنگ میں رنگ چکے ہیں لیکن گزشتہ دنوں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی ایک ایسی اخلاق باختہ تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی کہ بھارتیوں کو بھی غصہ آ گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس تصویر میں پرینیتی چوپڑا انتہائی مختصر کپڑوں میں کسی سوئمنگ پول میں لیٹی ہوتی ہیں۔ یہ تصویر اس فوٹوشوٹ کا حصہ ہے جو پرینیتی نے فلم فیئر کور کے لیے حال ہی میں کروایا ہے۔ تاہم یہ بھارتیوں کو ایک آنکھ نہیں بھائی اور وہ پرینیتی کو کھری کھری سنا رہے ہیں۔

اس تصویر پر کمنٹس میں سمبدی نامی صارف نے لکھا کہ ’’نہ صورت نہ جسم، صرف فحاشی کی وجہ سے اور اپنی بہن(پریانکا چوپڑا)کے نام پہ چل رہی ہے۔‘‘میکی جلیبی نامی صارف نے لکھا کہ ’’انتہائی گھٹیا تشہیر۔‘‘سٹیفن ڈریوز نامی صارف نے پرینیتی کو جم جوائن کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’’جم جوائن کر لو، ہر طرف سے جسم پر چربی چڑھی ہوئی ہے۔‘‘ہیما جین کاٹیال نے لکھا کہ ’’ایسے کم کپڑوں میں یہ بالکل بھی خوبصورت نہیں لگتی۔ اس پر مشرقی لباس زیادہ جچتا ہے۔‘‘واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اب تک کئی فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ ان کی اگلی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ چند ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔ اس فلم کا ٹریلر اور گانے پہلے ہی منظرعام پر آ چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close