انٹرٹینمنٹ

کاش میری والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بجائے ہیما مالنی ہوتیں: ٹوئنکل کھنہ

ممبئی: اداکار اکشے کمار کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی خوبر واداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے خواہش ظاہر کی کہ کاش ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بجائے ہیما مالنی ہوتیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کا شماربالی ووڈ کی اوسط درجے کی اداکاراوں میں ہوتا ہے جن کے کیرئیر میں کامیاب سے زیادہ ناکام فلمیں شامل ہیں تاہم جب انہیں احساس ہوا کہ وہ اب مزید فلموں میں کام نہیں کرسکتیں تو انہوں نے لکھاری بننے کا فیصلہ کیا جس میں وہ کامیاب بھی رہیں۔

ٹوئنکل کھنہ بہترین مصنفہ کے ساتھ اپنی حس مزاح کے لیے بھی جانی جاتی ہیں جس کی جھلک اکثران کی تحریروں میں بھی دکھائی دیتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹوئنکل کھنہ نے کہا ’کاش میری والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بجائے ہیمامالنی ہوتیں‘۔ ان کے اس بیان پر تمام لوگ حیران رہ گئے۔اگلے ہی لمحے انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں اپنی والدہ سے اکثر کہتی ہوں کہ آپ کی بیٹی ہونے کا کیا فائدہ، ہیمامالنی کی وجہ سے کم از کم مجھے واٹر پیوریفائر تو مفت میں ملا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close