انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو لوگ ڈر کر بھاگنے لگے کیونکہ۔۔۔

کراچی: اداکارہ ثروت گیلانی پاکستانی کی سب سے حسین اور سنجیدہ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں لیکن گزشتہ روز انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایسی تصویر پوسٹ کر دی کہ لوگ ڈر کر بھاگنے لگے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس تصویر میں ثروت گیلانی نے عجیب حلیہ بنا رکھا ہوتا ہے۔ اس نے کانوں میں بڑی بڑی بالیاں اور ناک میں ایک بڑی سی نتھلی ڈال رکھی ہوتی ہے اور ڈھیلا ڈھالا لباس پہنے ، چوکڑی مارکر بیٹھی ہوتی ہے۔ اس کے بال بھی کچھ ایسے انداز میں بنائے گئے ہوتے ہیں جیسے کئی دن سے بنائے ہی نہ گئے ہوں۔ساتھ ہی اس نے دونوں ہاتھوں میں درجن بھر انگوٹھیاں اور چھلے پہن رکھے ہوتے ہیں۔

ثروت کی یہ تصویر دیکھ کر ایک شخص نے اسے ’ماڈرن فقیر‘ قرار دے دیا۔ دوسرے نے کمنٹس میں لکھا کہ ’یہ پاگل ہو گئی ہے۔‘ ایک اور نے کہا کہ ’’اسے کیا بیماری لگ گئی۔‘‘ ایک نے تو اخلاقی حد عبور کرتے ہوئے اداکارہ کو ’کھسری‘ ہی کہہ ڈالا۔ ایک نے لکھا کہ ’’بیچاری فاقے کی مریض۔‘‘ ایک صارف نے اپنے خوف کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کبھی کبھی ماڈلنگ سے خوف آنے لگتا ہے، بہت ہمت چاہیے باس۔‘‘ایک شخص جسے ثروت گیلانی کا یہ نرالا انداز پسند آیا تھا اس نے اس کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پاکستانی کوئی منفرد اور بے باک چیز ہضم ہی نہیں کر سکتے۔‘‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close