انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو جاسوس بننے والی ہیں

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو آئندہ فلم میں جاسوس کے کردارمیں دکھائی دیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو 3 سال کے وقفے کے بعد ہدایتکار بھوشن پٹیل کے بینر تلے بننے والی فلم’عادت‘کے ساتھ دوبارہ فلم انڈسٹری میں واپسی کر رہی ہیں، فلم میں بپاشا اپنے شوہر کرن سنگھ گرور کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

فلم میں اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہفلم میں میرا کردار ایک جاسوس نیہا سنگھ کا ہے جو لندن پو لیس کے ساتھ کام کرتی ہے، بطور اداکار سکرپٹ اور کردارکا جاندار ہونا سب سے اہم ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم’عادت‘کو اس کی سنسنی خیز کہانی کی وجہ سے منتخب کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close