انٹرٹینمنٹ

جڑواں ٹی وی اسٹارز ایمن اور منال کے شمالی علاقہ جات میں سیرسپاٹے

نوجوان پاکستانی ٹی وی اسٹارز ایمن اور منال خان اِن دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ شمالی علاقہ جات کے سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے ٹرپ کے دوران لی گئی حسین مناظر کی تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں۔

ایمن اور منال جڑواں بہنیں ہیں اور دونوں نے نہایت ہی کم عمر میں ٹی وی اسٹارر کا درجہ اختیار کرلیا ہے، جو سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہیں۔

ایمن اور منال اِن دنوں اہل خانہ کے ساتھ پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

دونوں بہنوں کی جانب سے انسٹاگرام پر ہنزہ، عطا آباد جھیل، التت فورٹ، پائن ہلز، سری پائے میڈوز اور دیگر خوبصورت مقامات کی تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایمن خان نے اس دوران اپنے منگیتر و اداکار منیب بٹ سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے ایک پتھر پر تاریخ لکھی اور اس پر ایمن اور منیب لکھ کر دل بھی بنایا۔

یہ تصویر منیب بٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ کچھ احساسات کا اظہار نہیں کیا جاسکتا۔

مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر دونوں بہنوں کے سیر سپاٹوں کی تصاویر کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close