انٹرٹینمنٹ

ٹوئٹر پر رشی کپور نے اپنے ہی مذہبی تہوار کا مذاق اُڑا ڈالا

ممبئی: لیجنڈری اداکار رشی کپور نے ’’رکشا بندھن‘‘ کے موقع پر اداکارہ راکھی  کی رسیوں سے جکڑی  تصویر پوسٹ کرکے اپنے ہی مذہبی تہوار کا مذاق اُڑا ڈالا۔

بالی ووڈ اداکار رشی کپور ٹوئٹرپر اپنی متنازع ٹوئٹ کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں اوراس حوالے سے وہ کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے  اورحد تو یہ ہے کہ انہوں نے ٹوئٹر پر گاندھی خاندان کو ایسا تنقید کا نشانہ بنایا کہ اداکار کو لینے کے دینے پڑ گئے اوراب ٹوئٹر پر رشی  نے اپنے ہی مذہبی تہوار رکشا بندھن کو بھی مذاق کا نشانہ بناڈالا۔

ہندوؤں کے مذہبی تہوار رکشا بندھن کے موقع پرہندوخواتین اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں راکھی باندھتی ہیں اوررشی کپور نے ٹوٹر پر مداحوں کو اس مذہبی تہوار کی مبارک باد اداکارہ راکھی کے فلم کے سین کی تصویر پوسٹ کرکے دی  جس میں راکھی کو رسیوں میں جکڑا دکھایا گیا ہے جس پر اداکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close