انٹرٹینمنٹ

جنسی ہراسانی الزام؛ اکشے کمار نے ’’ہاؤس فل 4 ‘‘کی شوٹنگ کینسل کردی

عامر خان اور امیتابھ بچن کے بعد اکشے کمار نے جنسی ہراسانی کے الزام کا سامنا کرنے والے ہدایت کار ساجد خان اور اداکار نانا پاٹیکر کی شمولیت کے بعد فلم ’’ہاؤس فل 4‘‘ کی شوٹنگ منسوخ کردی۔

فلم’’ہاؤس فل4‘‘کے ہدایت کار ساجد خان پرجنسی ہراسانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد جہاں پوری بالی ووڈ انڈسٹری دنگ ہے وہیں اداکار اکشے کمار نے ان الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کینسل کردی ہے۔

اکشے کمار نے ٹوئٹر پر ’’می ٹو‘‘ مہم کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں گزشتہ رات ہی چھٹیوں سے واپس آیا ہوں اور آتے ہی میں نے ساجد خان پر جنسی ہراسانی کے الزامات سے متعلق پڑھا جس نے مجھے بہت پریشان کردیا، میں ’’ہاؤس فل4‘‘ کے پروڈیوسر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس وقت تک فلم کی شوٹنگ کینسل کردیں جب تک کہ فلم کے ہدایت کار ساجد خان اور اداکار ناناپاٹیکر پر سے الزامات ختم نہیں ہوجاتے۔ میں کسی بھی ایسے انسان کے ساتھ کام نہیں کرسکتا جو جنسی ہراسانی جیسے واقعات میں ملوث ہو اس کے علاوہ جنسی ہراسانی کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف ملنا چاہیے۔‘‘
فلم ’’ہاؤس فل4‘‘ کی شوٹنگ بڑی حد تک مکمل ہوچکی ہے اور اب اس کا چوتھا مرحلہ شوٹ ہوناباقی تھا تاہم اکشے کمار کے شوٹنگ کینسل کرنے کے بعد پروڈیوسر کو 14 کروڑ روپے کا نقصان اٹھاپڑے گا۔ ہدایت کار ساجد خان پر اداکارہ سلونی چوپڑا، ریچل وائٹ اور خاتون صحافی کرشمہ نے ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔

واضح رہے کہ ’’می ٹو‘‘ مہم سامنے آنے کے بعد اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اکشے کمار سمیت بالی ووڈ کے دیگر مردوں اور ان کی بیویوں کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بیشتر اداکاروں کی بیویاں اس وقت خاموش رہتی ہیں جب ان کے شوہر دوسری اداکاراؤں کے ساتھ فلرٹ ختم ہونے کے بعد ان کا کیریئر ختم کردیتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close