انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار کا کنگنا رناوت پر تشدد اور ہراسانی کا الزام

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے سابق بوائے فرینڈ اور اداکار آدھیان ثمن نے ان پر تشدد اور ہراسانی کاالزام لگایا ہے۔ بالی ووڈ میں اب تک ’’می ٹو‘‘کے تحت مختلف خواتین نے مردوں پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں تاہم اب پہلی بار ایک اداکار نے کنگنا رناوت پر تشدد اورہراسانی کاالزام لگایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامور بالی ووڈ اداکار شیکھر ثمن کے بیٹے اور کنگنارناوت کے سابق بوائے فرینڈ آدھیان ثمن نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کئی لوگ مجھے اپنی کہانی شیئر کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں لیکن میں اب دوبارہ اپنی کہانی نہیں سناؤں گا کیونکہ جب دوسال پہلے میں نے اپنے اوپر بیتے دکھ کی کہانی سنائی تھی تو لوگوں نے میرا مذاق اڑایا تھا اور کہا تھا ایک ناکام اداکارکو یہ سب کہنے کا کوئی حق نہیں۔

اداکار آدھیان ثمن نے دوسال قبل کنگنا رناوت پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ کنگنا نے انہیں ایک بار نہیں بلکہ کئی بار تشدد کانشانہ بنایا، وہ انہیں ناکام اداکار کہہ کر ان کا مذاق اڑاتی تھیں انہیں ہراساں کرتی تھیں یہاں تک کہ انہیں سینڈل بھی پھینک کر ماری تھی۔

بھارتی میڈیاکے مطابق اداکارآدھیان نے کنگنا پر کالاجادو کرنے کا الزام بھی لگایا تھا اور اب ایک بار پھر ’’می ٹو‘‘مہم کے تحت لوگ انہیں کنگنا کی سچائی منظرعام پر لانے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close