صفحہ اول انٹرٹینمنٹ پنجاب سے دبئی پہنچنے والی ‘پنکی میم صاحب’ کے بدلتے انداز

پنجاب سے دبئی پہنچنے والی ‘پنکی میم صاحب’ کے بدلتے انداز

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

دبئی کی خاتون فلم ساز شازیہ علی خان کی آنے والی فلم ‘پنکی میم صاحب’کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس سے فلم کی پوری کہانی کو سمجھنا مشکل ہے۔ تاہم فلم کے پہلے ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازا ضرور ہوتا ہے کہ اس فلم کی کہانی واقعی روایتی فلموں سے ہٹ کر ہے اور اس بار پاکستانی شائقین کو ایک منفرد کہانی دیکھنے کو ملے گی۔

اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ جہاں اس کی ہدایات دبئی کی ڈائریکٹر دے رہی ہیں، وہیں اس میں کام کرنے والے اداکاروں میں پاکستانی اور بھارتی اداکار شامل ہیں، علاوہ ازیں فلم کی دیگر ٹیم ارکان میں بھی تینوں ممالک کے لوگ شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ایک پاکستانی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو پنجاب کے چھوٹے سے گاؤں سے عالمی شہر دبئی جاتی ہیں۔

پاکستانی لڑکی کا کردار حاجرہ یامین نے ادا کیا ہے، جو ملازمت کے حصول کے لیے دبئی پہنچتی ہیں،جہاں وہ گاؤں اور اپنے ملک سے انتہائی منفرد، رنگین، بولڈ اور مسائل سے بھری ہوئی زندگی کا سامنا کرتی ہے۔

تقریبا ڈھائی منٹ دورانیے کے ٹریلر میں فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی عام پاکستانی فلموں سے کہیں زیادہ منفرد اور بہتر ہوگی۔

ٹریلر کے مطابق فلم میں حاجرہ یامین کو جہاں پنجاب کے گاؤں سے دبئی پہنچنے میں مشکلات پیش آتی ہیں، وہیں اسے دبئی میں اپنے قدم جمانے میں بھی کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ حاجرہ یامین ایک عام پاکستانی گاؤں کی لڑکی سے دبئی جیسے شہر میں رہنے والی بولڈ خاتون بن جاتی ہیں، تاہم اسے سفر میں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ حاجرہ یامین کی یہ دوسری فلم ہوگی، اس سے قبل وہ ‘مان جاؤ نہ’ میں کام کر چکی ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں کرن ملک، بھارتی اداکار سنی ہندوجا، عدنان جعفری، خالد احمد، شمیم ہلالی، عمر خان فدو، شیک سورج گنجل اور خود شازیہ علی خان بھی شامل ہیں۔

شازیہ علی خان نے نہ صرف اس فلم کی ہدایات دی ہیں، بلکہ انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔ ’پنکی میم صاحب’ کو رواں برس دسمبر میں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بولی وڈ اداکاراؤں کو پرکشش بنانے میں‘کراچی والا‘ کا ہاتھ

ممبئی: شوبز انڈسٹری میں جہاں اداکاراؤں کو اپنے کردار کی مناسبت سے کبھی خود کو ڈراؤنا بنانا…