انٹرٹینمنٹ

رانی مکھرجی کا فلمی کیرئیر میری وجہ سے بنا، ٹوئنکل کھنہ کا دعویٰ

ممبئی: ماضی کی معروف بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے دعویٰ کیا ہے کہ رانی مکھرجی کا فلمی کیرئیر ان کی وجہ سے بنا ہے۔ بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ اداکار اکشے کمار سے شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ چکی ہیں اور طویل عرصے سے خاتون خانہ والی زندگی گزارہی ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ اس وقت بالی وڈ میں بطور فلم پروڈیوسر کام کررہی ہیں اور ساتھ ساتھ سماجی مسائل پر بھی آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔

بالی وڈ کے خطروں کے کھلاڑی کی اہلیہ نے ساتھی اداکارہ رانی مکھرجی کے فلمی کیرئیر کو بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے 20 سال مکمل ہونے کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی جس میں فلم کے مرکزی کرداروں شاہ رخ خان، کاجول ، رانی مکھرجی سمیت کئی نے فلمی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں شریک ٹوئنکل کھنہ نے رانی مکھرجی کا کیرئیر بنانے کا دعویٰ کرکے سب کو چونکا دیا لیکن پھر خود ہی ساری تفصیل بتادی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں کام سے انکار کرکے مجھے افسوس نہیں ہوتا لیکن جب میں فلم کو ملنے والی پذیرائی اور ایوارڈز کو دیکھتی ہوں تو دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرن جوہر مجھ سے کہتے رہتے تھے کہ میں نے ان کی فلم میں کام سے منع کیا لیکن اب میں انہیں کہتی ہوں کہ اچھا ہوا میں نے فلم میں کردار نہیں کیا اور اسی وجہ سے فلم سپرہٹ بھی ہوئی کیوں کہ میں نے جتنی بھی فلمیں کی ہیں سب ہی فلاپ ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ میں رانی سے بھی کئی بار کہہ چکی ہوں کہ میں نے انکا کیرئیر بنایا ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ٹینا ملہوترا کا کردار ٹوئنکل کھنہ کیلئے لکھا گیا تھا تاہم انہوں نے فلم میں کام کرنے سے منع کردیا تھا جس کے بعد وہ کردار رانی مکھرجی نے کیا تھا۔

رانی مکھرجی کو اس فلم سے کافی شہرت حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close