انٹرٹینمنٹ

عروہ حسین نے خلیل الرحمن قمر کے الزامات کا جواب دیدیا

لاہور: اداکارہ عروہ حسین نے ڈرامہ نگار وہدایتکار خلیل الرحمن قمر کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیدیا ۔ انکا کہناتھا خلیل الرحمن قمر مجھے ہمیشہ بیٹا کہہ کر پکارتے تھے اور میں انہیں اپنے والد کی جگہ سمجھتی تھی۔میرے دل میں انکی بہت عزت تھی،مجھ سے پہلے یہ کردار سوہائے علی ابڑو کررہی تھی لیکن پھر مجھے کاسٹ کیا گیا،جب ہم کردار ڈسکس کرنے کیلئے بیٹھے تو مجھے محسوس ہوا کہ انکی گفتگو میں کوئی مطابقت نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ وہ بہت اچھے مصنف ہیں اور انہوں نے فلم پنجاب نہیں جائونگی کی کہانی نہایت شاندار لکھی تھی لیکن جس طرح وہ مجھے کردار کیلئے سمجھا رہے تھے ، ان کے نقطہ نظرسے میں متفق نہیں تھی۔مجھے یہ بھی معلوم تھا کہ وہ مجھ سے ناراض ہیں لیکن میں نے اسے زیادہ سنجیدہ نہیں لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close