انٹرٹینمنٹ

10 سال محنت کرلوں تو بھی کترینہ جیسا ڈانسر نہیں بن سکتا، عامر خان

ممبئی: عامر خان نے کترینہ کیف کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے دس سال میں بھی کترینہ کیف جیسے ڈانسر نہیں بن سکتے۔ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے عشق میں گرفتار عامر خان اداکارہ کی تعریف کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ، حال ہی میں فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کا گانا ثریا جان ریلیز کیا گیا ہے جس میں کترینہ نے بہت خوبصورت ڈانس کیا ہے۔

اس حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے ثریاجان کی شاعری بہت پسند آئی ہے، یہ مزاحیہ گانا ہے جس کے ڈانس اسٹیپس بہت مشکل ہیں، جیسا ڈانس اس گانے پر کترینہ نے کیا ہے اگر مجھے کہا جاتا تو میں اگلے دس سال بھی کترینہ جیسا ڈانس نہیں کرسکتا تھا۔

جہاں عامر خان کترینہ کی تعریفوں پر تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں وہیں کترینہ کو عامر پر بالکل بھروسہ نہیں، کترینہ نے گانے کی ریہرسل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ثریا جان گانے کے ایک اسٹیپ میں انہیں عامر خان کی طرف گرنا تھا اورعامر انہیں پکڑ لیتے لیکن مجھے عامر پر بالکل بھروسہ نہیں تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ مجھے گرادیں گے لہٰذا یہ اسٹیپ میں نے بہت مشکل سے کیا تھا۔ واضح رہے کہ ثریا جان گانے کو یوٹیوب پر اب تک 66 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ 8 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close