More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

‘بس کر ثریا جان لے گی کیا؟’

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ آئندہ ماہ ریلیز ہونے جارہی ہے، جس کے پہلے آئٹم سانگ ’ثریا جان لے گی کیا‘ کا مختصر ٹیزر جاری کردیا گیا۔

گانا ’ثریا جان لے گی کیا‘ کترینہ کیف اور عامر خان پر فلمایا گیا ہے، جس کا رقص سیکھنے کے لیے اداکارہ کو کافی محنت کرنی پڑی، اس گانے کی کوریوگرافی نامور بھارتی ڈیزائنر پربھو دیوا نے کی ہے۔

ٹیزر ریلیز ہونے سے قبل کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے رقص کی تربیت لیتے وقت کا تجربہ مداحوں سے شیئر کیا۔

کترینہ نے لکھا، ’جب میں نے پہلی دفعہ ثریا کے لیے کوریو گرافر دیکھا تو مجھے لگا تھا کہ یہ جاز، بیلی یا فوک ہے لیکن پربھودیوا کے اسٹائل کو آپ بیان ہی نہیں کرسکتے کیونکہ وہ بہت منفرد ہے، وہ گانوں کو اپنی کوریوگرافی کے ساتھ ایک نئی پہچان دے دیتے ہیں’۔

اداکارہ نے بتایا کہ پربھو دیوا نے ریہرسل کے دوران بہت وقت ان کے ساتھ گزارا اور اسٹائل سمجھانے میں ان کی مدد کی۔

کترینہ کیف کا مزید کہنا تھا کہ گانے کے آخر میں شامل ہک اسٹیپ کرنے میں انہیں بہت مزہ آیا۔ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ رواں برس دیوالی کے موقع پر 8 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close